Home » mainpageblog » علمی و ورزشی ریلی 2014

علمی و ورزشی ریلی 2014

بفضلہ تعالیٰ مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان کوسالانہ علمی وورزشی مقابلہ جات مؤرخہ 21 تا 23 فروری 2014ء منعقد کروانے کی تو فیق ملی۔مقابلہ جات کی افتتاحی تقریب مؤرخہ 21فروری 2014ء بروز جمعۃا لمبارک رات 8:00 بجے منعقد ہوئی۔
ان تین دنوں میں کل پندرہ علمی مقابلہ جات منعقد کروائے گئے جن میں تلاوت، نظم، تقریراردو، تقریر انگریزی، تقریر اردو فی البدیہہ، تقریر انگریزی فی البدیہہ، مطالعہ قرآن، مطالعہ کتب، خطبات امام، پیغام رسانی، بیت بازی، دعوت الی الصلوۃ، مشاہدہ معائنہ اور مرکزی امتحان کے مقابلہ جات، اضلاع کے درمیان جبکہ ایک مقابلہ تقریر علاقہ جات کے مابین شامل ہیں۔
ورزشی مقابلہ جات علاقہ جات کے مابین منعقد کروائے گئے جن میں انفرادی مقابلہ جات میں دوڑ 100میٹر،دوڑ400میٹر ،لمبی چھلانگ، اونچی چھلانگ،ثابت قدمی،نیزہ پھینکنا، تھالی پھینکنا، گولہ پھینکناجبکہ اجتماعی مقابلہ جات میں بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور باڑی شامل تھے۔اسی طرح نگران از علاقہ جات کے مابین میوزیکل چیئر کا ایک تفریحی مقابلہ بھی منعقد کروایا گیا۔ان تمام مقابلہ جات میں اضلاع وعلاقہ جات کے 355خدام نے شرکت کی۔
ان مقابلہ جات کی اختتامی تقریب مؤرخہ 23فروری 2014ء بروز اتوار منعقد ہوئی۔
تصاویر کے لیے اس لِنک پر کلک کریں۔

Author: Hassaan