Additional Amoomi

شعبہ ایڈیشنل عمومی

دفتر حفاظت مرکز کا کام اللہ تعالیٰ کے فضل سے 1997 ء میں حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی منظور کردہ سکیم کے مطابق مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان نے شروع کیا تھا۔ابتدائی سکیم جو تیا ر کی گئی تھی وہ بڑی حد تک volunteer Basedتھی کیونکہ اس وقت الگ سے ادارے کا قیام زیر غور نہیں تھا۔تا ہم بعد میں مکرم سید محمود احمد شاہ صاحب کے دور صدارت میں مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان نے حضور انور کی اجازت سے اس ابتدائی سکیم کو سامنے رکھتے ہوئے اسے باقاعدہ ایک ادارے کی شکل دی جس کے تمام مالی اخراجات ابتدائی دور میں مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان اپنے طور پر ادا کرتی رہی اور یوں یہ ادارہ قائم ہو گیا۔
یہ ادارہ مکرم ومحترم صدر صاحب مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان کی ہدایت کی روشنی میں ایڈیشنل مہتمم صاحب عمومی کے زیر نگرانی کام کرتا ہے۔جن کی منظوری مرکزی عاملہ میں حضورانور ایدہ اللہ تعالیٰ عنایت فرماتے ہیں۔
دفتر حفاظت مرکز میں کارکنان اور رضا کار ان آٹھ آٹھ گھنٹے کی تین شفٹوں میں چوبیس گھنٹے ڈیوٹی ہوئی ہے دو سنگل کیبن گاڑیاں اور 12موٹر سائیکلز جنرل راؤنڈ ،ایمرجنسی ،چیکنگ محلہ جات اور سلسلہ کی بزرگان کے ساتھ ڈیوٹی کر رہے ہیں۔اور اس کے ساتھ ساتھ دفتر حفاظت کے تحت سیکٹرز کا نظام روزانہ جنرل راؤنڈ کا نظام باثمر افراد اور ڈاگ سینٹر کام کر رہے ہیں۔ان تمام امور میں چالیس سال سے کم افراد کی شمولیت کی شرط شامل نہیں بلکہ چالیس سال سے زائد عمر کے تجربہ کار احباب دفتر کی طرف سے ڈیوٹیز میں شامل ہوتے ہیں۔

سیکٹرز

سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے دفتر حفاظت مرکز کے زیر انتظام ربوہ بھر میں آٹھ سیکٹر ہیں ہر سیکٹر پر ایک والنٹےئر سیکٹر انچارج ہوتا ہے اور سیکٹر کے جملہ امور کو سرانجام دینے کے لئے دو کارکنان بھی رکھے گئے ہیں رات کے وقت ایک گارڈ بھی موجود ہوتا ہے۔سیکٹر پر ہفتہ وار محلہ جات کے خدام ڈیوٹیز پر آتے ہیں سیکٹرز اپنے اپنے بلاک میں ماحول پر نظر رکھتے ہیں ایمرجنسی ڈیل کرتے ہیں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے نمبرز نوٹ کرتے ہیں اور اس کے علاوہ تمام جماعتی و دیگر پروگرامز کے موقع پر جنرل راؤنڈ اور حفاظتی ڈیوٹیز سرانجام دیتے ہیں ۔

متعلقہ ڈیوٹیز

دفتر کی طرف سے جماعتی بزرگان کے ساتھ حفاظتی نقطہ نگاہ سے حفاظتی ڈیوٹی سرانجام دی جاتی ہے۔

چیکنگ محلہ جات

ربوہ کے تمام محلہ جات کا ٹھیکری پہرہ چیک کیا جاتا ہے۔

چوبیس گھنٹے جنرل راؤنڈ

دفتر حفاظت مرکز کی طرف سے دو گاڑیاں ہیں ایک چوبیس گھنٹے اور بعض اوقات الگ الگ علاقہ جات میں دونوں گاڑیاں چوبیس گھنٹے راؤنڈ پر ہوتی ہیں اور موٹر سائیکلز پر بھی ربوہ کا راؤنڈ کیا جاتا ہے۔دفتر حفاظت مرکز کے پاس اس وقت دو گاڑیاں اور بارہ موٹر سائیکلز موجود ہیں۔