Nasir Fire & Rescue Service

ناصرفائر اینڈ ریسکیو سروس ربوہ

img2

ناصرفائراینڈریسکیو سروس کا قیام بھی خدمت کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس سروس کا بنیادی مقصد ربوہ کے گردونواح کے مقامات پر آتش زندگی یا دیگر حادثات کے مواقع پر فائرفائٹنگ اور ریسکیو ورک کی خدمات مہیا کرنا ہے۔
مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان کے تحت مؤرخہ 19؍اگست تا 7؍ستمبر2000ء کو پہلی فائرفائٹنگ کلاس کا انعقاد ہوا۔ نومبر2000ء میں یہ فائرسروس تنظیمی طور پر فعال ہوئی۔ فائرسروس کا ابتدائی دفتر ایوانِ محمود میں قائم کیا گیا تھا جو اَب الحمدللہ نئی عمارت میں منتقل ہوگیا ہے۔ اس نئی تعمیر ہونے والی عمارت کا مختصر تعارف پیش خدمت ہے۔
اس دو منزلہ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر ناصر فائر اینڈ ریسکیو سروس کے استقبالیہ (Reception) کے علاوہ ایک سٹنگ لاؤنج (Sitting Lounge) اور ایک سپرنٹنڈنٹ آفس ہے۔ جبکہ فرسٹ فلور پر فائٹرز کے لئے ایک عدد کلاس روم ہے۔ جہاں فائر فائٹرز کے ریفریشر کورسز اور ٹریننگ کلاسز منعقد کی جاتی ہیں۔ فرسٹ فلور پر ایک گیسٹ روم، ریسٹ روم اور کچن بھی بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ نچلی منزل پر ایک بڑا ہال بنایا گیا ہے جہاں فائر ٹرکس کھڑے ہوتے ہیں نیز فائر سروس سے متعلقہ سامان رکھنے کے لئے ایک سٹور بھی بنایا گیا ہے۔
ناصر فائر اینڈ ریسکیوسروس کے پاس اس وقت دو عدد فائرٹرکس اور فائر فائٹنگ اور فرسٹ ایڈ کا ضروری سامان موجود ہے۔ عملے میں مستقل کارکنان کے علاوہ 40سے زائد رضاکار فائرفائیٹرز آن کل ہوتے ہیں اور ہنگامی حالات میں فوری موقع پر پہنچ کر خدمت کی توفیق پاتے ہیں۔ ربوہ کے علاوہ قریبی شہروں اور دیہات میں بھی اس اِدارہ کی خدمات کا اعتراف کیا جاتاہے۔ 2010ء میں آنے والے سیلاب میں اس اِدارے نے ریسکیوں کے حوالے سے بہترین خدمت کی توفیق پائی۔ اِدارہ ہذا فائرفائٹنگ کا سامان بھی مختلف اِداروں کو فراہم کرنے کی توفیق پا رہا ہے۔ اکتوبر 2003ء میں حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اس فائرسروس کا نام ’’ناصر فائراینڈ ریسکیو سروس‘‘ رکھنے کی منظوری مرحمت فرمائی۔
مکرم و محترم ناظر صاحب اعلی نے اس عمارت کے افتتاح کے موقع پر فرمایاکہ
’’ آج ہم یہاں مختلف اداروں یا شاخوں کی تقاریب میں اکٹھے ہوئے ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان تمام اداروں کے مقاصد کو احسن رنگ میں پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے‘‘۔

مجموعی رپورٹ ناصرفائراینڈ ریسکیو سروس ربوہ

(2004-2014ء)

nasir-fire-report

* ناصر فائر کے عملے نے سول ڈیفینس کی مدد سے 2010تا 2012سیلاب والی جگہ پر جا کر ریسکیو کیا۔
* 8کارکنان نے Leading Firemanکاکورس فیصل آبادسول ڈیفنس سے کیا۔
* تمام جماعتی ڈیوٹیاں(عیدین ،مشاورت ،جمعۃ المبارک،کانفرنس ڈیوٹیاں اورشہداکے جنازہ جات وغیرہ کی ڈیوٹی)ادارہ ناصرفائراینڈریسکیو سروس کے کارکنان نے اداکیں۔
* 2012 سے باقائدگی سے ناصرفائراینڈریسکیو سروس کی طرف سے سروے نمائندہ کی پوسٹ بنائی گئی۔ جماعتی اداروں میں فائر سیفٹی کا Arrangement کیا گیا۔
* اس حوالہ سے تمام جماعتی اداروں کوفائرسیفٹی کے حوالہ سے مکمل طورپرسامان مہیاکیاگیا۔