Nasir Sports Complex

ناصر سپورٹس کمپلیکس ربوہ

ناصر سپورٹس کمپلیکس بھی مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان کے زیر انتظام چلنے والے اداروں میں سے ایک ادارہ ہے۔اس ادارہ کا مقصد خدام کو ایسا ماحول فراہم کرنا ہے جس میں وہ نہ صرف اپنی جسمانی صلاحیتوں کو اُبھار سکیں بلکہ ایک مثبت اور خوش کن مصروفیت کو بھی قائم کرسکیں۔
اس ادارہ کا افتتاح مکرم و محترم مرزا خورشید احمد صاحب ناظر اعلیٰ و امیر مقامی نے 17؍اپریل 2005ء کو ’’ناصر سپورٹس کمپلیکس‘‘کے نام سے فرمایا۔اس ادارہ میں ہیلتھ کلب،مارشل آرٹس،ٹینس اور اسکواش کی سہولیات میسر ہیں۔اس ادارہ کی بلڈنگ دارالرحمت غربی میں ناصر فائر اینڈ ریسکیو سروس کی بلڈنگ کے ساتھ ملحق ہے۔
ابتدا میں ہیلتھ کلب نے اپنا کام 1999ء میں سوئمنگ پول ربوہ کے احاطہ میں شروع کیاگیا۔جبکہ اسکی موجودہ بلڈنگ کی تعمیر مکمل ہونے پر اس کا باقاعدہ افتتاح حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے بطور ناظر اعلیٰ و امیر مقامی سال 2000ء میں ’’فضل عمر ہیلتھ کلب‘‘کے نام سے فرمایا۔
اسی طرح مارشل آرٹس کی ٹریننگ بھی 1999ء ہی میں دینا شروع کردی گئی تھی جبکہ اسکا باقاعدہ افتتاح فضل عمر ہیلتھ کلب کے ساتھ ہی سال 2000ء میں حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے بطور ناظر اعلیٰ و امیر مقامی ’’مسرور اکیڈمی آف مارشل آرٹس‘‘ کے نام سے فرمایا۔
12اپریل 2005ء کو مکرم و محترم مرزا خورشید احمد صاحب ناظر اعلیٰ و امیر مقامی نے اسکواش اور ٹینس کے کورٹس کا افتتاح فرمایا۔یوں ناصر اسپورٹس کمپلیکس میں فضل عمر ہیلتھ کلب ا ور مسرور اکیڈمی آف مارشل آرٹ کے ساتھ ساتھ 2اسکواش اور 2ٹینس کورٹس کا اضافہ ہوگیا۔
ناصر اسپورٹس کمپلیکس کی نگرانی کے لئے ایک مستقل کارکن موجود ہوتا ہے جو نگرانی کے ساتھ ساتھ فضل عمرہیلتھ کلب اور مسرور اکیڈمی آف مارشل آرٹ میں بطور trainerکے فرائض بھی سر انجام دیتا ہے۔

مجموعی رپورٹ ناصر سپورٹس کمپلیکس ربوہ

(1999-2014ء)

*فضل عمر ہیلتھ کلب کو اب تک 5آل ربوہ باڈی بلڈنگ اور 3آل ربوہ ویٹ لفٹنگ ٹورنامنٹ کروانے کی توفیق مل چکی ہے۔
*مسرور اکیڈمی آف مارشل آرٹ کو اب تک 10آل ربوہ مارشل آرٹس مقابلے ،4سمر ٹریننگ مارشل آرٹ کیمپ ربوہ اور ایک انٹر ڈسٹرکٹ(اسکولز و کالجز)مارشل آرٹ ٹورنامنٹ کروانے کی توفیق مل چکی ہے۔
*اسی طرح ٹینس کلب کے تحت 2آل ربوہ مقابلے اور اسکواش کلب کے تحت 1آل ربوہ مقابلہ کروانے کی توفیق مل چکی ہے۔الحمد للہ۔
اسکے علاوہ ناصر اسپورٹس کمپلیکس کے چاروں گیمز کے ممبران ڈسٹرکٹ لیول اور نیشنل لیول کے مقابلہ جات میں شمولیت کے لئے بھی بیرون ربوہ جاتے رہے ہیں۔