Tajneed

شعبہ تجنید

1- ہر مجلس اپنے جملہ خدام کے مندرجہ ذیل کوائف ایک رجسٹرتجنید میں درج کرے۔ نام،ولدیت،تاریخ وسن پیدائش،تاریخ بیعت،تعلیمی قابلیت، قرآن کریم ناظرہ جانتے ہیں،قرآن کریم باترجمہ جانتے ہیں،نمازسادہ، نمازباترجمہ جانتے ہیں،پیشہ،موصی یا غیرموصی،سائیکل چلانا جانتے ہیں،اپنا گھوڑا ہے، خدام الاحمدیہ میں عہدہ،جماعتی عہدہ،مستقل پتہ،بلڈگروپ۔
2- رجسٹرتجنیدکے اندراجات ہر وقت مکمل رہیں اور اس میں حلقہ کے پندرہ سے چالیس سال کی عمر کا کوئی نوجوان ایسا نہ رہے جسے مجلس خدام الاحمدیہ کی تنظیم میں شامل نہ کیا جاچکا ہو۔ خاص طور پرنو مبائع خدام کو ضرورشامل کیا جائے۔
3-  ماہانہ رپورٹ تجنید میں کمی بیشی کی اطلاع کے علاوہ مرکز کو ہر سال ماہ اگست میں تجنید کی مجموعی کمی بیشی سے مطلع کیا جائے۔
4-  جن مجالس میں خدام کی تعداد15سے زیادہ ہو وہاں انہیں قریباً دس دس کے حزب میں تقسیم کرکے ہر حزب پر ایک سائق بطورنگران مقرر کیا جائے۔
احزاب کے نظام پر خصوصی توجہ دی جائے۔احزاب کے اسماء اخلاق حسنہ یا بزرگوں کے ناموں پر بھی رکھے جاسکتے ہیں۔مثلاً صداقت،شجاعت، عمر، طارق وغیرہ
5-  جواطفال سال بھر میں 31اکتوبرتک کسی تاریخ کوپندرہ سال کی عمر تک پہنچ جائیں انہیں نئے سال کے آغازیعنی یکم نومبر سے خدام الاحمدیہ کا رکن بنا لیا جائے اور چالیس سال کی عمر کوپہنچنے والے خدام کوآئندہ شمسی سال کے پہلے دن یعنی یکم صلح(جنوری) کو مجلس انصار اللہ میں شمولیت کے لئے رخصت کیا جائے۔
6-  ہر مجلس کے لئے ضروری ہے کہ وہ مجلس میں نئے آنے والے اور مجلس چھوڑنے والے ہر خادم کے نام سے نیزسابقہ اور نئے پتہ سے مرکز کو جلدازجلد آگاہ کرے۔ اسی طرح ہر خادم کا بھی فرض ہے کہ وہ کوئی مجلس چھوڑنے سے قبل اپنے قائد کو اطلاع کرے اور تبدیلی کے بعد جس مجلس میں جائے اس کے قائد کو بھی فوری طور پر آگاہ کرے۔اور متعلقہ مجلس سے منسلک ہوجائے۔
7-  ایسے خدام جو تجنید میں شامل نہیں ہیں ان کو تلاش کرکے تجنید میں شامل کیا جائے۔
8-  ہر مجلس کے جملہ خدام کے تجنید کارڈ مرکز سے حاصل کئے جائیں اور ہر خادم کیلئیضروری ہے کہ وہ اپنا تجنید کارڈ حاصل کرے اور ہمیشہ اپنے پاس رکھے۔