Taleem

شعبہ تعلیم

شعبہ تعلیم کامقصد خدام کے دینی علوم کو فروغ دینا ہے۔ مرکزتوقع رکھتا ہے کہ خدام ذوق و شوق کے ساتھ علوم دینیہ حاصل کریں اور پھر ان سے استفادہ کرتے ہوئے مثالی احمدی کے طور پر زندگی گزاریں۔اس مقصدکے لئے شعبہ تعلیم کی سکیم کا خلاصہ مندرجہ ذیل ہے۔
1-  ہر خادم نمازسادہ او رباترجمہ جانتاہو۔
2-  قرآن کریم ناظرہ صحت کے ساتھ پڑھ سکتا ہو اور حسب عمر اس کے ترجمہ اور تفسیر سے واقفیت حاصل کرے۔
3-  حضرت مسیح موعودعلیہ السلام کی کتب کے مطالعہ کا عادی ہو۔
4-  بنیادی دینی تعلیم اور عقائد سے آشنا ہو۔
5-  تقریراور تحریرمیں مہارت حاصل کرکے ان صلاحیتوں کو خدمت دین میں استعمال کرے۔