Tehrik-e-Jadid

شعبہ تحریک جدید

100%   خدام اور اطفال کو اس مبارک اور عظیم الشان تحریک میں شامل کریں۔
2-  کوشش کریں کہ وعدہ جات معیاری ہوں۔
3-  یہ بھی کوشش کریں کہ مالی استطاعت رکھنے والے احباب ’’معاونین خصوصی‘‘ کے مجاہدین کی فہرست میں شامل ہوں۔ (جن کا وعدہ 1000/- روپے یا اس سے زائد ہو وہ معاون خصوصی کہلائے گا)
4-  جو مجالس اپنے سوفیصد خدام کو اس تحریک میں شامل کرکے ان کے وعدہ جات کی فہرست مرکز ارسال فرمائیں گی ان کے نام بغرض دعا اشاعت کیلئے بھجوائے جائیں گے۔
تحریک جدید کے مالی جہاد میں حصہ لینے کے ساتھ ساتھ خدام بھائیوں کا 27 مطالبات تحریک جدید کا جاننا اور حسب حالات ان پرعمل پیرا ہونا بھی ضروری ہے۔ دو اہم مطالبات کی طرف خاص توجہ دینے کی تحریک کی جا رہی ہے۔
(الف) سادہ زندگی
1-  اجلاس عام میں گاہے بگاہے خدام کو سادہ زندگی اختیار کرنے کی تلقین کی جائے۔ حضرت المصلح الموعود کا مندرجہ ذیل ارشاد ہمیشہ مدنظر رہے۔
’’دین کی خدمت کیلئے ضروری ہے کہ تم زیادہ سے زیادہ کماؤ۔ اپنی ذات پر کم خرچ کرو اور باقی اس کے دین کی راہ میں خرچ کرو‘‘۔
(الفضل 5 جنوری 1952ء)
(ب) وقف زندگی
1-  ہر مجلس کوشش کرے کہ اس کا کم از کم ایک رکن خدمت دین کیلئے زندگی وقف کرے (بڑی بڑی مجالس جہاں خدام کی تعداد پچاس سے زیادہ ہے وہ اپنے اوپر اس بات کو فرض سمجھیں)
2-  سال میں کم از کم دو تقاریر وقف زندگی کے موضوع پر کروائی جائیں۔
اس بات کی نگرانی کی جائے کہ خدام سادہ زندگی کے مختلف پہلوؤں پر عمل پیرا ہوں۔ مثلاً لباس اور خوراک میں سادگی، شادی بیاہ اور دعوتوں کے مواقع پر سادگی، عادات میں سادگی وغیرہ۔